ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر آج نیلم کا دورہ کرینگے

مظفرآباد:  صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر آج نیلم کا دورہ کرینگے۔

کارکنان کی جانب سے استقبالیہ تیاریاں مکمل،مسلم لیگ ن کی صدارت ملنے کے بعد شاہ غلام قادر کا اپنے حلقہ انتخاب کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

استقبال کے حوالے سے کارکنان میں جوش وخرش ،ماربل سے ایک بڑے قافلے کی صورت میں ضلعی ہیڈکوارٹر اٹھمقام میں لایا جائے گا۔

 کارکنان نے اپنے قائد کا والہانہ استقبال کرنے کیلئے ماربل سے لیکر تائوبٹ تک جگہ جگہ کارکنان نے استقبالیہ کیمپ لگا دئیے ہیں اورنیلم ویلی بھر میں جگہ جگہ خیرمقدمی بینرز آویزں کر دئیے گئے ہیں قافلہ آج دن دس بجے مظفرآباد سے نیلم کی جانب روانہ ہوگا ،گیارہ بجے دن ماربل کے مقام پر کارکنان کی جانب سے استقبال کیا جائے گا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں