ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کشمیری عالمی برادری کے وعدے کو پورا کرانے کی منتظر ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے خطے کے امن و سلامتی پر شدید اثرات مرتب ہو سکتے ہیں،کشمیریوںکی تین نسلیں دنیا اور عالمی برادری کے استصواب رائے کے وعدے کو پورا کرانے کی منتظر ہیں، پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں ہے۔

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر منایا گیا، اس دن کو مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست 2019 کے یکطرفہ غیر قانونی بھارتی اقدامات کے حوالے سے منایا گیا۔  ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کو مسترد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دفترخارجہ کے زیر اہتمام وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور سیکریٹری خارجہ سہیل محمود کے زیر قیادت ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں انہوں نے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل، او آئی سی کو خطوط بھیجے اور مقبوضہ کشمیر کی الارمنگ صورتحال کو اجاگر کیا گیا۔

عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانوں اور قونصل خانوں نے دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم  کی مذمت میں تقریبات کا انعقاد کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ رواں برس مقبوضہ کشمیر میں 666 کشمیریوں کو شہید کیا گیا، کشمیریوںکی تین نسلیں دنیا اور عالمی برادری کے استصواب رائے کے وعدے کو پورا کرانے کی منتظر ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں