ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمینیا کے شاپنگ سینٹر میں دھماکہ،ہلاک شدگان کی تعداد 6 ہو گئی

آرمینیا کے دارالحکومت  ایریوان میں گزشتہ روز ایک شاپنگ سینٹر میں موجود  آتشبازی کا سامان بیچنے والی دوکان میں دھماکہ ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 6 ہو گئی۔

آرمین پریس کی خبر کے مطابق، گزشتہ روز  ہوئے دھماکے میں ہلاک شدگان کی تعداد 6 ہو گئی ہے جن میں سے ایک کی شناخت نامعلوم ہے جبکہ 18 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

بتایا گیا ہے کہ فائر بریگیڈ اور دیگر امدادی ٹیمیں کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 سورمالو شاپنگ سینٹر میں  دھماکے کی شدت سے آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے بعد انتظامیہ نے  ملبے تلے افراد کی موجودگی کا بھی خدشہ ظاہر کیا تھا۔

 

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں