ملائیشیا کے سلطان عبداللہ ریاض الدین المصطرفی باللہ شاہ صدر ایردوان کی دعوت پر 15 تا21 اگست کے درمیان ترکی کا سرکاری دورہ کریں گے۔
صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق، ملائیشیا کے ساتھ ترکی کے موجود دوستانہ اور باہمی احترام کے تحت تعلقات کو فروغ حاصل ہوا ہے۔
اس کے تحت،ملائیشیئن وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب نے گزشتہ ماہ ترکی کا دورہ کیا تھا جس کے تحت دو طرفہ تعلقات کو بلند سطح پر لانے کا فیصلہ کیا گی تھا۔
سلطان عبداللہ کے ہمراہ ان کی اہلیہ ملکہ تنکو عزیزہ مومنہ اسکندریہ بھی ہونگی جو کہ 30 سالہ عرصے میں کسی ملائیشئین شاہ کا پہلا دورہ ترکی ہوگا۔