ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل نے مزید ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کر ڈالا

اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مشرقی القدس  اور دریائے اردن کے مغربی کنارے میں چھاپوں کے دوران ایک فلسطینی کو ہلاک اور 22 کو حراست میں لے لیا۔

سرکاری وائس آف فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے القدس  کے شمال میں واقع قصبے کفر عقاب میں ایک فلسطینی کے گھر پر چھاپہ مارا۔ اس دوران  گولی لگنے سے شدید زخمی ہونے والے فلسطینی نوجوان کو اسرائیلی فوجیوں نے حراست میں لے لیا۔

یروشلم کے گورنر کے دفتر کی جانب سے شدید زخمی فلسطینی کے حوالے سے جاری کیے گئے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’شمالی القدس میں اسرائیلی فوج کی گولی کا نشانہ بننے والا فلسطینی محمد الحشام شہید ہوگیا ہے۔‘‘ جس کی نعش تا حال اسرائیل کے قبضے میں ہے۔  

دوسری جانب وائس آف فلسطین ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں اور قصبوں میں اسرائیلی فوج کے چھاپوں میں کم از کم 22 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے چھاپوں میں براہ راست گولیوں اور آنسو گیس کے بموں کا استعمال کیا اور بعض مقامات پر خاص طور پر قصبہ کباتیہ میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں