ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں ملکی سطح پر تیار پہلی الیکٹرک کار پیش کردی گئی

کراچی: آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے بعد پاکستان نے ملکی سطح پر تیار کی جانے والی پہلی الیکٹرک کار پیش کردی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی تنظیم ڈائس فاؤنڈیشن اور پاکستانی جامعات و نجی شعبے کے تعاون سے تیار کی جانے والی میڈ ان پاکستان الیکٹرک کار کی رونمائی مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

ڈائس فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر خورشید قریشی نے میڈ ان پاکستان الیکٹرک کار کی تیاری کو پاکستان کے  معاشی استحکام کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا۔ بجلی سے چلنے والی کار کو NUR-E 75کا نام دیا گیا ہے جس کی عوامی فروخت کے لیے بکنگ کا آغاز 2024کے آخر میں کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں