ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک فضائیہ کے بیسز بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشنز

 کوئٹہ: قدرتی آفات میں قوم کی خدمت میں پیش پیش پاک فضائیہ کے بیسز بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشنز جاری ہیں،پاک فضائیہ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امدادی سرگرمیوں میں مصروفِ عمل ہیں ۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی خصوصی ہدایت پر پاک فضائیہ کے بیسز سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشنز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

 ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ ضرورت مند خاندانوں تک اشیا ضروریہ پہنچا رہی ہے جن کے گھر قدرتی آفت میں تباہ ہوئے ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ پاک فضائیہ کی جانب سے41 خیمے اور 12000 کلو گرام بنیادی اشیائے خوردونوش اور اجناس بھی ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ پاک فضائیہ کی پیرامیڈیکل ٹیم نے 410 مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں