ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقوام متحدہ میں فلسطین کی “مکمل رکنیت” پرغور

 نیویارک: اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب ریاض منصور نے اعلان کیا ہے کہ سلامتی کونسل میں غیر وابستہ تحریک کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں فلسطین کو اقوام متحدہ میں مکمل رکن ریاست کے طور پر قبول کرنے کے اقدام پر بات چیت کی گئی۔

منصور نے کہا کہ ریاست فلسطین کی مکمل رکنیت حاصل کرنے کے حق کے بارے میں بلاکس اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان کے ساتھ رابطے اور کوششوں کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں۔ دو ریاستی حل کے اصول کی حفاظت اور “اسرائیل”کا راستہ روکنا جو اسے مکمل طور پر تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ سلامتی کونسل کا اجلاس رواں ماہ کی 26 تاریخ کو چین کی زیر صدارت منعقد ہوگا جس میں فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

انہوں نے عندیہ دیا کہ فلسطین جوہری اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے عدم پھیلا ئوسے متعلق جائزہ کانفرنس کے کام اور سرگرمیوں میں بھی حصہ لینے کی تیاری کر رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں