ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا میں اسپتال کے باہر کار سوار افراد کی لوگوں پر فائرنگ،6 شہری شدید زخمی

 ٹینیسی: امریکا میں اسپتال کے باہر کار سوار افراد کی لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ سے 6 شہری شدید زخمی ہو گئے۔

  امریکی ریاست ٹینیسی کے علاقے ممفس میں میتھوڈسٹ نارتھ اسپتال کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے، جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔

 فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات ایک بجے واقع ہوا۔ امریکی میڈیا کے مطابق 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، پولیس حکام کے مطابق سیاہ رنگ کی گاڑی میں سوار مسلح افراد نے فائرنگ کی تھی۔

 پولیس نے چوری شدہ گاڑی رکھنے پر 3 زخمیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کی جانب سے مشتبہ افراد کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں، جب کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں