بلوچستان ریلوے پولیس شہید کانسٹیبل صدر پاکستان کی طرف سے قائد اعظم پولیس میڈل کے لئے نامزد ریلویز پولیس کے شہید کانسٹیبل کو صدرِ پاکستان کی طرف سے قائد اعظم پولیس میڈل کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہید کانسٹیبل محمد علی بیلٹ نمبر 54 کوئٹہ ڈویژن مورخہ 31 مارچ 2014 کو ٹرین23 اپ اکبر ایکسپریس پر ہزاروں مسافروں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور تھے کہ اچانک دھشت گردوں نے ٹرین پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ شہید نے دہشت گردوں کا جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے انکی فائرنگ کے نتیجے میں جامِ شہادت نوش کیا۔ شہید کانسٹیبل محمد علی 25 نومبر 1982 کو ریلویز پولیس کوئٹہ ڈویژن میں بطور کانسٹیبل بھرتی ہوئے۔شہیدکی لازوال قربانی اور خدمات کے اعتراف میں صدرِ پاکستان کی منظوری سے قائد اعظم پولیس میڈل سال 2014-15 کے لیے نامزدکیا گیا ہے۔
اس موقع پر آئی جی پاکستان ریلویز پولیس را سردار علی خان کا کہنا تھا کہ شہید کانسٹیبل محمد علی کی بہادر ی اور شجاعت پاکستان ریلویز پولیس کے لیے باعث اِفتخار ہے اور شہدا ریلویز پولیس کی اِن لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ہہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ قائداعظم پولیس میڈل سے ان لوگوں کو نوازا جاتا ہے جو عوام کی جان و مال کی حفاطت یا جرائم کی روک تھام یا مجرموں کی گرفتاری وغیرہ میں غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔