ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اب عمران خان دیکھیں گے ٹیکنیکل بنیاد پر نااہل کیسے ہوتے ہیں،محسن رانجھا

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا نے توشہ خانہ ریفرنس کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ اب عمران خان دیکھیں گے کہ ٹیکنیکل بنیاد پر نااہل کیسے ہوتے ہیں۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن میں توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر ریفرنس پر سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ عمران خان نے کروڑوں روپے کی گھڑیاں وصول کیں، تحفہ لے کر بیچ دینا کتنی گری ہوئی بات ہے لیکن انہوں نے ایک کروڑ کی چیز کو 5 کروڑ میں فروخت کیا۔

لیگی رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ 3500 کا ٹی سیٹ تو غریب آدمی بھی بخش دے گا لیکن عمران خان نے تحائف بھیج کر دنیا میں پاکستان کی بے عزتی کروائی۔

محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا نواز شریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو سکتے ہیں تو عمران خان کو بھی پیش ہونا پڑے گا، عمران خان کو رسیدیں دینا پڑیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے گوشواروں میں جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا، اب عمران خان دیکھیں گے کہ ٹیکنیکل بنیاد پر نااہل کیسے ہوتے ہیں۔

محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ نواز شریف کو نااہلی کے سزا کے بعد سے ملک سنبھل ہی نہیں سکا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں