ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی خلائی دوڑ میں کسی کے پیچھے نہیں رہے گا: مصطفی ورانک

صنعت اور ٹیکنالوجی کے  امور  کے وزیر مصطفی ورانک نے کہا کہ وہ خلائی دوڑ میں ترکی کو پیچھے نہ چھوڑنے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

مصطفی ورانک نے کہا کہ ترکی خلائی اور ہوا بازی میں پرخطر اور  بڑے  پیمانے پر  سرمایہ کاری کرنے   کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی خلائی پروگرام ترکی کو ہوا بازی اور خلا کے میدان میں اگلی سطح پر لے جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے ممالک کے درمیان مقابلہ اب صرف زمین پر  ہی نہیں  بلکہ  خلا  اور فضاء میں  بڑا سخت مقابلہ ہے۔  مکمل آزادی کا راستہ دراصل ہوا بازی اور خلا میں اپنی کامیابیوں  کے جھنڈے گاڑھنا  ہیں۔   خلا میں، ایک مکمل خود مختار ترکی کی تعمیر کے لیےوہ اس وقت ایسی سرمایہ کاری کا ادراک کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے جو ہر لحاظ سے بڑی اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی، جو خلا کے میدان میں بڑی  صلاحیتوں کا حامل ہے، ایک ایسا ملک ہے جو اپنا سیٹلائٹ بخود تیار کرنے  کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہم جنوری میں اپنا  مقامی اور قومی مشاہداتی سیٹلائٹ خلا میں بھیجیں گے۔ بعد میں، ہم اپنا مواصلاتی سیٹلائٹ Türksat 6A، Türksat 6A، جسے ہم نے مقامی طور پر تیار کیا ہے ، 2023 میں دوبارہ خلا میں بھیجیں گے۔ ہم  ان تمام شعبوں میں قومی خلائی پروگرام  کے  تحت اپنے اہداف حاصل  کرلیں گے اور ایسا کرنے کی صورت میں  ہم خلا کے میدان میں ایک کامیاب ترکی  اور  ترقی یافتہ ترکی دیکھ پائیں گے۔

وزیر ورنک نے کہا کہ IMECE مشاہداتی سیٹلائٹ کے کیمرے کے لیے بیرون ملک سے ڈیمانڈ کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم خلائی دوڑ میں ترکی کو پیچھے نہ چھوڑنے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں