ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

توشہ خانہ کیس: عمران خان کی ناہلی کیلئے دائر ریفرنس پر سماعت 22 اگست تک ملتوی

 اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بینچ نے  مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی ناہلی کے لئے دائر ریفرنس پر سماعت22اگست تک ملتوی کردی۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی نظر میں عمران خان تاحال ایم این اے ہیں، قومی اسمبلی سیکرٹیٹ نے استعفیٰ منظور کرکے نہیں بھجوایا، کہا جارہا ہے کہ الیکشن کمیشن استعفیٰ منظور نہیں کررہاہے۔

ہمیں 9استعفے ملے جو ہم نے ڈی نوٹیفائی کردیئے۔ دوران سماعت محسن شاہنوازرانجھااپنے وکلاء کے ہمراہ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ جبکہ عمران خان کے معاون وکیل نے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہو کر مئوقف اختیار کیا ان کے سینئر وکیل سینیٹر بیرسٹر سید علی ظفر مصروفیت کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکے اس لئے انہیں جواب داخل کروانے کے لئے وقت دیا جائے ۔

الیکشن کمیشن عمران خان کے معاون وکیل کی استدعا پر کیس کی سماعت 22اگست تک ملتوی کردی۔جبکہ الیکشن کمیشن نے درخواست کی کاپی جوابدہ کو فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ محسن شاہنواز رانجھا سمیت پانچ حکومتی اراکین قومی اسمبلی نے آرٹیکل 63کے تحت عمران خان کی نااہلی کے لئے ریفرنس دائر کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں