ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیزکی جائیں، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کیلئے این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کردیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ متاثرین کو کھانے اور صاف پانی کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم نے جنوبی سندھ میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سیلابی صورتحال میں پہلی ترجیح متاثرہ لوگوں کا ریسکیو اور انکی فوری امداد ہے۔ متاثرین کو رہائش اور طبی سہولیات کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم نے ملک کے باقی حصوں میں بھی بارشوں کے نتیجے میں متوقع سیلابی صورتحال سے نبٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں