اسلام آباد:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ میڈیکل بورڈ کو موصول ہو گئی ہے، کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال کے ڈاکٹروں نے سانس لینے میں دشواری پر شہباز گل کا کورونا ٹیسٹ کرایا تھا، اب شہباز گل کی حالت گزشتہ روز کے مقابلے میں بہتر ہے، مزید رپورٹس آنے کے بعد شہباز گل کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز شہبازگل کی طبیعت خراب ہونے کی بنیاد پر اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے اسپتال میں متنقل کیا گیا تھا، جس کے بعد مختلف ٹیسٹ کروائیں گئے ہیں، کورونا بھی منفی آیا ہے۔