ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہباز گِل کی جان کو شدید خطرہ ہے عدالتوں سے مداخلت کی اپیل ہے، وزیر داخلہ پنجاب

لاہور: وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہاہے کہ مگر اسلام آباد پولیس نے بدمعاشی کرتے ہوئے رینجرز کی زیر نگرانی اسلام آباد شفٹ کیا ہے،شہباز گِل کی جان کو شدید خطرہ ہے، معزز اعلی عدالتوں سے انسانی حقوق کی خاطر مداخلت کی اپیل ہے۔

وزیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس نے شہباز گِل کو قریبی اسپتال شفٹ کرنے کی کوشش کی، مگر اسلام آباد پولیس نے بدمعاشی کرتے ہوئے رینجرز کی زیر نگرانی اسلام آباد شفٹ کیا، شہباز گِل کو اسلام آباد پولیس کی نگرانی میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم پچھلے 3 دن میں حالت بہتر ہوگئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ شہباز گِل ابھی تک شدید ڈپریشن کا شکار تھے، جب پتہ چلا کہ دوبارہ پولیس کی تحویل میں دیا جا رہا ہے تو ان کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں لوگوں نے کہیں زیادہ غلط باتیں کیں، شروع میں روک دیا جاتا تو بات یہاں تک نہ پہنچتی۔

ہاشم ڈوگر نے کہا کہ عمران خان نے کبھی کسی ادارے کے بارے میں غلط بات کرنے کا درس نہیں دیا، غدار بن گئے محب وطن اور محب وطن غدار بن گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں