ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 بھارت،سفاک  ماں نے اپنے  تین بچوں کو زہریلی چائے پلا کر مار دیا

بھارت میں سفاک ماں نے شوہر سے جھگڑے کا بدلہ اپنے بچوں کو مار کر لے لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے غازی پور علاقے میں تین بچوں کی موت اس وقت ہوئی جب ان کی ماں نے مبینہ طور پر اپنے شوہر سے جھگڑے کے بعد انہیں زہریلی چیز سے بھری چائے پلائی۔

ایف آئی آر کے مطابق سنیتا یادو ایک ہفتہ قبل اپنی بھابھی کے ساتھ جھگڑے کے بعد دھانی گائوں میں اپنے والدین کے گھر آئی تھی،دو روز قبل اس کا اپنے شوہر سے فون پر جھگڑا ہوا تھا، ملزمہ کو اپنے بچوں کو کسی زہریلی چیز سے بھری چائے پلائی جس کے بعد ہمانشو یادو (10)سالہ، پیوش یادو (8)سالہ اور سپریا (5)سالہ کی موت ہوگئی،اس کا چوتھا بچہ جو باہر کھیل رہا تھا قسمت سے بچ گیا، خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں