ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تیز بارشوں کا امکان ختم: پیر سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری

کراچی:محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں پیر تک ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کردی تاہم موسلادھار بارش کا امکان اب ختم ہوگیا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق شہر میں بھاری اسپلیز کا سبب بننے والے مون سون سسٹم کے زیر اثر شہر میں موسلادھار بارشوں کے امکانات معدوم ہوگئے۔محکمہ موسمیات کے حکام نے کہاکہ 22اگست تک مطلع جذوی/مکمل ابرآلود اور ہلکی بارش کا امکان رہے گا۔

چیف میٹرولوجسٹ نے کہاکہ وسطی اور بالائی سندھ میں موسلا دھار بارش 20 اگست کی صبح تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں اس وقت سمندری ہوائیں بحال ہیں جبکہ  18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ شہر میں 24 اگست سے ایک بار پھر بارشوں کا امکان ہے، بارشوں کی شدت کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں