ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہباز گل پر جسمانی تشدد کے ساتھ جنسی زیادتی بھی شامل ہے، عمران خان

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ تصاویر اور ویڈیوز میں واضح ہے کہ شہباز گِل کو ذہنی اور جسمانی طور  پر تشدد کانشانہ بنایاگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ  شہباز گل کےعزم کو توڑنے کے لیے انہیں ذلیل کیا گیا اور اس حوالے سے تمام معلومات موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے کوئی تشدد نہیں کیا،  میرا سوال یہ ہے کہ شہباز گل پر تشدد کس نے کیا؟  عوام میں اور ہمارے ذہنوں میں ایک خیال ہے کہ اتنا بھیانک تشدد کون کرسکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں