ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس، کورسیکا جزیرے میں تیز آندھی سے6 افراد ہلاک

فرانس  کے  جزیرے کورسیکا  میں  شدید طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 6ہو گئی۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق  فرانس کے محکمہ موسمیا ت کی جانب سے  طوفان اور سیلاب کے لیے اورنج  الرٹ  جاری کردہ جزیرے  میں  224کلو میٹر  فی گھنٹہ کی رفتار سے  آنے والی آندھی   کے ساتھ موسلا دھار بارش  بھی ہوئی۔

ساگون اور بالاگنے  علاقوں کی کیمپ سائٹ  اور  ساحلِ سمندر پر  آندھی سے گرنے والے  درختوں تلے آنے والے  6افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے جن میں سے 4کی حالت تشویش ناک ہے ۔

جزیرے کے مغربی ساحل پر پھنسی ہوئی یا ڈوبنے والی کشتیوں کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے،جزیرے کے سب سے بڑے شہر ’’اجا سیسائو‘‘کے ہوائی اڈے پر تیز آندھی کی  وجہ سے کچھ مدت  کے لیے پروازیں معطل کر دی گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں