ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس، کورسیکا جزیرے میں تیز آندھی نے تباہ کاریاں مچا دیں

فرانس  کے  جزیرے کورسیکا  میں  شدید طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی۔

ملکی پریس  میں شائع خبروں کے مطابق  فرانسیسی محکمہ موسمیا ت کی جانب سے  کل طوفان اور سیلاب کے لیے اورنج  الرٹ  جاری کردہ جزیرے  میں  224 کلو میٹر  فی گھنٹہ کی رفتار سے  آنے والی آندھی  اپنے ساتھ بارش بھی لے آئی۔

ساگون اور بالاگنے  علاقوں کی کیمپ سائٹ  اور  ساحلِ سمندر پر  آندھی سے گرنے والے  درختوں تلے آنے والے  6 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے جن میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔

بحیرہ روم کے دفترِ گورنر نے اعلان کیا ہے کہ جزیرے کے مغربی ساحل پر پھنسی ہوئی یا ڈوبنے والی کشتیوں کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

اس کے علاوہ، جزیرے کے سب سے بڑے شہر Ajaccio کے ہوائی اڈے پر تیز آندھی کی  وجہ سے کچھ مدت  کے لیے پروازیں معطل کر دی گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں