ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شام کی مارکیٹ میں دھماکا،19 افراد ہلاک، متعدد زخمی

دمشق: شام کے شمالی علاقے میں مارکیٹ میں دھماکے سے 19 افراد ہلاک  اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق شام کے شمالی علاقے کے سرحدی قصبے ال باب کے مارکیٹ میں دھماکے سے 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ال باب میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق شامی فورسز کی شیلنگ سے مارکیٹ میں جانی نقصان ہوا۔ شامی حکومت کے ترجمان نے مارکیٹ پرشیلنگ کی تردید کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں