ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 شدید بارشوں سے متاثر  مسافر ٹرینوں کا شیڈول معمول پر نہ آسکا

لاہور : ملک میں حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے متاثر ہونے والا مسافر ٹرینوں کا شیڈول معمول پر نہ ہو سکا ، مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔

رپورٹ کے مطابق  پاکستان ایکسپریس 11 گھنٹے، علامہ اقبال ایکسپریس 10 گھنٹے ،کراچی ایکسپریس8 گھنٹے  ،ملت ایکسپریس 8 گھنٹے  ،شاہ حسین ایکسپریس 7 گھنٹے ،پاک بزنس ایکسپریس7 گھنٹے، تیزگام ایکسپریس7 گھنٹے، رحمان بابا ایکسپریس 7گھنٹے، سر سیدایکسپریس 7 گھنٹے، جعفر ایکسپریس 6 گھنٹے، گرین لائن ایکسپریس 5 گھنٹے، خیبر میل ایکسپریس 5 گھنٹے، عوام ایکسپریس 5 گھنٹے اورفریدایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں