ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کو پمز اسپتال میں شہبازگل سے ملنے کی اجازت نہیں مل سکی

 اسلام آباد: پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو پمز اسپتال میں اپنے چیف آف اسٹاف شہباز گل سے ملنے کی اجازت نہیں مل سکی۔ 

عمران خان کی اسپتال آمد سے قبل ہی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کردیے گئے اور وہ اسپتال کے کارڈیالوجی وارڈ کے بیرونی احاطے میں شہباز گل سے ملاقات کے لیے انتظار کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے سابق وزیراعطم کو شہباز گل سے ملنے کی اجازت نہیں دی اور انہیں کہا گیا کہ گل سے ملاقات کے لیے عدالت سے اجازت نامہ حاصل کیا جائے۔

عمران خان کا اسلام آباد میں شہباز گل کے لیے ریلی کا اعلان 

بعدازاں عمران خان نے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود اسلام آباد پولیس نے شہباز گل سے ملاقات کی اجازت نہیں دی، کل (بروز ہفتہ) اسلام آباد میں شہباز گل کے لیے ریلی نکال رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو کہاں سے احکامات مل رہے ہیں کیا انہیں عدالتی احکامات کی فکر نہیں ہے، یہاں قانون کی حکمرانی ہے یا ڈنڈے کی۔

سابق وزیراعظم نے ریلی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو ریلی میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں کہ اگر ایک سیاسی کارکن پر اس طرح کا تشدد ہوسکتا ہے تو کسی کے اوپر بھی ہوسکتا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں