ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماہر معاشیات ڈاکٹر ندیم جاوید چیف اکانومسٹ مقرر

وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد حکومت پاکستان نے ڈاکٹر ندیم جاوید کو چیف اکانومسٹ مقرر کر دیا ہے۔ ان کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جلد متوقع ہے۔

ڈاکٹر ندیم جاوید فرانس سے معاشیات میں پی ایچ ڈی ہیں۔ ڈاکٹر ندیم جاوید تدریسی شعبے سے وابستہ ہونے کے ساتھ ملک کے اہم اداروں کی اکنامک مینجمنٹ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

ڈاکٹر ندیم جاوید اس وقت بھی وزیر اعظم شہباز شریف کی معاشی ایڈوائزری کونسل کا حصہ ہیں۔ ڈاکٹر ندیم جاوید 2014 سے 2018 تک پاکستان کے چیف اکانومسٹ رہے۔

ڈاکٹر ندیم جاوید سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی، ایگزیکٹو کمیٹی برائے قومی معاشی کونسل ، قومی معاشی کونسل اور وفاقی کابینہ کے مشیر رہے۔ ڈاکٹر ندیم جاوید  وزارت منصوبہ بندی اور اصلاحات  کے مشیر رہے۔ ان کو سٹیٹ بینک میں کام کا بھی تجربہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں