ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مووغادیشو میں ہوٹل پر حملہ، 8 افراد ہلاک

موغادیشو :صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہوٹل پر حملے میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

 سیکیورٹی اہلکاروں نے غیر ملکی  میڈ یا کو بتایا ہے کہ  موغادیشو میں القاعدہ کی ذیلی تنظیم الشباب کے جنگجووں نے ایک ہوٹل پر حملہ کیا۔

سیکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام سے مسلح افراد اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان مقابلہ جاری ہے اور آج صبح علاقے میں فائرنگ، بم دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیکیورٹی اہلکار نے بتایا ہے کہ فورسز نے عمارت میں پھنسے متعدد شہریوں کو باحفاظت نکال لیا ہے۔واضح رہے کہ الشباب کے دہشتگردوں کی جانب سے 2020 میں موغادیشو ہی کے ایک اور ہوٹل پر حملے کے دوران 16 افراد کو قتل کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں