ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اردن کی شہزادی سارہ زید کی کراچی آمد، وفاقی وزیر شازیہ مری نے استقبال کیا

کراچی :اردن کی شہزادی سارہ زید اتوارکوپاکستان کے دورے کیلئے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پرپہنچیں، جہاں پر وفاقی وزیر برائے محکمہ تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ عطا مری اور ایڈمنسٹریٹر کراچی ،ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے ان کاوالہانہ استقبال کیا۔

اردن کی شہزادی سارہ زید وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاھ اور دیگر حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ ضلع بدین میں بے نظیر نشومہ پروگرام کے مرکز کا دورہ کریں گی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شہزادی سارہ زید زچگی اور نوزائیدہ بچوں کی صحت اور غذائیت پر کام کرتی ہیں اور وہ  عالمی خوراک پروگرام کے ساتھ مل کر خواتین، بچیوں، بچوں اور نوزائیدہ بچوں کی مخصوص ضروریات، کمزوریوں کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے لیے بھی  کام کر رہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں