ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیلاب نے گلگت میں تباہی مچادی، درجنوں گھر بہہ گئے

گلگت بلتستان: شدید بارشوں اور سیلاب نے گلگت کا نواحی علاقہ گورو جگلوٹ میں تباہی مچادی، دریائے ہنزہ کے قریب آباد 50سے زائد گھرانے سیلاب میں بہہ گئے۔

متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی اور سول انتظامیہ کا ریلیف آپریشن جاری ہے۔ متاثرہ افراد کی رہائش کے لیے شاہراہ قراقرم پر عارضی ٹینٹ ولیج قائم کردئیے گئے،سیلاب سے تباہ شدہ گاؤں گورو جگلوٹ میں پاک فوج نے متاثرہ افراد کے لیے میڈیکل کیمپ قائم کر کے مفت ادویات اور متاثرہ خاندانوں کو ریلیف کا سامان فراہم کرنا شروع کر دیا۔

پاک فوج کی جانب سے متاثرین کے لے ٹینٹ، اشیائے خورونوش، ادویات فراہم کی جارہی ہیں،مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ لوگوں کے مکانات، لاکھوں روپے مالیت کی قیمت زمین اور پھل دار درخت تباہ ہو گئے جس پر صوبائی حکومت خاموش ہے، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مستقل بنیادوں پر رہائش کا بندوبست کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں