ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی کابینہ میں ایل این جی پالیسی2011 میں بڑی تبدیلی کی منظوری 

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ قطر سے قبل ایل این جی پالیسی2011 میں بڑی تبدیلی کی منظوری دیدی، یہ منظوری ہنگامی بنیادوں پر سرکولیشن کے ذریعے لی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے نئے ایل این جی ٹرمینلز کیلئے لازمی تھرڈ پارٹی رسائی ختم کرنے کی منظوری دیدی اس فیصلے سے ملک میں ایل این جی کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے میں مدد ملے گی جبکہ بیرونی اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی اورایل این جی امپورٹ ٹرمینلز میں سرمایہ کاری آئے گی#

ذرائع کے مطابق گیس کی طلب و رسد میں فرق گیس کی لوڈشیڈنگ کا سبب بنتا ہے جس سے ملک میں معاشی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے قطر کاسرکاری دورہ کریں گے، سینئر وزرا، سول اور فوجی افسران بھی وزیراعظم کے ساتھ ہوں گے،دورے کے دوران  ایل این جی سپلائی اور موخر ادائیگیوں اور قطرکی پاکستان کے ملکیتی اداروں میں سرمایہ کاری اور قطر میں پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے معاملات زیر بحثآئیں گے ،وزیر اعظم دورہ قطر سے واپسی پرمتحدہ عرب امارات بھی جائیں گے ۔#

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں