ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب ،  کامیاب آپریشن سے لڑکی کے حلق میں 4 سال سے  پھنسا سکہ نکال لیا گیا

ریاض: سعودی عرب میں ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کر کے لڑکی کے حلق سے سکہ نکال لیا۔

11سالہ لڑکی کے حلق میں 4سال سے سکہ پھنسا ہوا تھا جسے ڈاکٹرز نے کامیابی سے نکال کر لڑکی کو گھر روانہ کر دیا۔

لڑکی کو انیمیا کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تو ڈاکٹرز نے طبی معائنہ شروع کیا اور ایکسرے کے بعد پتہ چلا کہ لڑکی کے حلق میں سکہ موجود ہے۔

خود لڑکی کو بھی معلوم نہیں تھا کہ اس نے سکہ نگل لیا ہے اور اس بات کو بھی چار سال گزر چکے ہیں،حیران کن طور پر لڑکی کو سانس لینے میں کوئی دشواری نہیں تھی تاہم انیمیا کی شکایت پر ڈاکٹرز نے علاج شروع کیا تو معاملہ کھل کر سامنے آیا

ڈاکٹرز نے آپریشن کر کے حلق سے سکہ نکال لیا اور بعدازاں لڑکی کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں