ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لمپی سکن سے مشابہ بیماری کا مرغیوں میں منتقل ہونے کا اندیشہ

 سرگودھا: لمپی سکن سے مشابہ بیماری کا  مرغیوں میں منتقل ہونے کا اندیشہ ہے ۔

 محکمہ لائیو سٹاک نے  متعدد  پولٹری فارمز سے تجزیہ شروع کر دیا ، 3سے 4 یوم میں رپورٹ منظر عام پر آنے کا امکان ہے۔

 مرغی کے گوشت کے استعمال میں احتیاط کا مشورہ دیا گیا ، محکمہ لائف سٹاک کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ مویشیوں میں موجودہ بیماری لمپی سکن کے وائرس مرغیوں میں بھی پائے جانے کا اندیشہ ہے ، جس کا فوری حل بہت ضروری ہے ۔

 اعلیٰ حکام نے محکمہ لائیو سٹاک کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر پولٹری فارمز سے نمونہ جات حاصل کرکے انکے ٹیسٹ اور تجزیہ کریںجس پر لائیو سٹاک کی جانب سے ا ٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی بریفک کیا گیا اور بتایاکہ 3 سے 4 روز میں ٹیسٹ ر پورٹ سامنے آیا جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں