ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ میں پاکستان کی تیسری پوزیشن مزید مستحکم 

لاہور: آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ میں پاکستان کی تیسری پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی سپر لیگ کو ورلڈکپ کوالیفائرز کا درجہ حاصل ہے،آئندہ سال ہونے والے میگا ایونٹ میں میزبان بھارت کے ساتھ ٹاپ 7ٹیموں کو براہ راست شرکت کا موقع ملے گا، دیگر 5کو کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں حصہ لینا ہوگی۔

نیدرلینڈز سے ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں فتح سے پاکستان نے پوائنٹس کی تعداد بنگلہ دیش 120کرلی مگر رن ریٹ کے معمولی فرق سے بدستور تیسرے نمبر پر ہے،گرین شرٹس کا رن ریٹ +0.217جبکہ ٹائیگرز کا +0.384ہے، اس وقت انگلینڈ 125پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست، بنگلہ دیش (120)دوسرے نمبر پر ہے،پاکستان (120)تیسرے نمبر پر ہے، ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز فتح کے بعد نیوزی لینڈ 110پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر آگیا،افغانستان(100)کو پانچویں نمبر پر جانا پڑا، بھارت (99)چھٹی، ویسٹ انڈیز (88)ساتویں، آسٹریلیا (70)آٹھویں، آئرلینڈ(68)نویں، سری لنکا (62)دسویں، جنوبی افریقہ(49)11ویں، زمبابوے (35)12ویں اور نیدرلینڈز (25)13ویں نمبر پر ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں