ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 ادارو ں اور حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنا پڑے گی، آصف زرداری

 کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عدلیہ کو دیکھنا ہوگا کہ کیا عمران خان قانون سے بالاتر ہے ، اور کیا یہ شخص میرے ،میاں نواز شریف ، میری بہن اور مریم بیٹی کے خلاف ماروائے قانون انتقامی کارروائیاں کرسکتا ہے اور خود ہر قانون کو روند سکتا ہے۔

 ادارو ں اور حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنا پڑے گی ورنہ قانون، آئین اور ادارے اسی طرح اس شخص کی ہوس چڑھتے رہیں گے۔ پی پی پی میڈیا سیل کی جانب سے منگل کے روز ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق ان خیالا ت کااظہار آصف علی زرداری نے سندھ کے صوبائی وزراء سے ملاقات میں کیا۔

 آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک کے چاروں صوبوں میں اس وقت بارشوں کی وجہ سے ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے۔اور ہم سب کو اس وقت سیاست چھوڑ کر صرف اپنے متاثرین بہن بھائیوں کی طرف توجہ دینی چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں