ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنگ کو روکنے کےلیے ترکی روس پر اپنا رسوخ استعمال کر سکتا ہے:جوزف بوریل

یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور سلامتی پالیسی کے نمائندہ جوزف بوریل نےامید ظاہر کی ہے کہ  وزیر خارجہ مولود چاوش اولو روس پر اپنے رسوخ کا استعمال  کریں گے۔

 ترک امور خارجہ کے مطابق چاوش اولو نے  جوزف بوریل سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔

 اس  بات چیت میں یوکرین کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

بوریل نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ  یوکرین سے اناج کی برآمدات پر مبنی معاہدے  اور روس ۔یوکرین جنگ  کے دوران حملوں میں کمی میں ترکی کا کردار نمایاں رہا ہے۔

بوریل نے امید ظاہر کی کہ  اس بے معنی جنگ کو روکنے کےلیے ترکی روس پر اپنا رسوخ استعمال کر سکتا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں