ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر ولادیمیر پوتن اور صدر ولادیمیر زیلینسکی کو ایک  میز پر بیٹھانے کے خواہشمند ہیں: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے روسی اور یوکرائنی ہم منصب ولادیمیر پوتن اور ولادیمیر زیلینسکی کو ایک   میز پر بیٹھانے  کی   خواہش کا اعادہ کیا ہے۔

صدر ایردوان نے اس خواہش کا اظہار  کابینہ کے اجلاس کے بعد بیان   دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 24 فروری کو شروع ہونے والی روسی یوکرینی جنگ اپنے تمام  اثرات کے ساتھ جاری  ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب  اس بات کے گواہ ہیں کہ  ترکی نے اس جنگ کو روکنے اور اس کے نتیجے میں امن کے قیام کی بھرپور کوششوں کا سلسلہ آج بھی جاری رکھا ہوا ہے۔  ۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو یوکرینی اناج کی ترسیل انسانیت کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہونے والی اس پیش رفت کو دیگر شعبوں تک پھیلانے کی بھر پور کوششیں صرف کررہے ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ  ہمارا مقصد ترکی میں صدر  پوتن اور صدر زیلنسکی کو ایک میز پر لانا ہے تاکہ  اس   بحران کو یکسر حل کیا جا سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں