ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گلگت بلتستان ہونہار نوجوانوں کی سرزمین ہے، قمر زمان کائرہ

  اسلام آ باد : مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان ہونہار نوجوانوں کی سرزمین ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان سے گلگت بلتستان کے میٹرک کے امتحان میں پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات کی ملاقات ہوئی۔ مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ  نیاعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر طلبا و طالبات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ گلگت بلتستان ہونہار نوجوانوں کی سرزمین ہے۔

 قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام زندگی کے تمام شعبوں میں مثالی کاکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جبکہ یہاں لڑکیوں کی تعلیم پر بھی  خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں آپ کی کارکردگی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے، بچوں کی حوالہ افزائی کے حوالے سے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی کاوشیں باعث تحسین ہیں۔

 قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ بچوں کی اورینٹیشن ان میں اپنے مستقبل کے حوالے سے ایک واضح سمت کے تعین میں مددگار ثابت ہو گی ، حکومت اعلی تعلیم کے حصول کے حوالے سے آپ کی ہر قسم کی معاونت کرے گی۔ ملاقات میں طلبا و طالبات نے مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کو اپنے خیالات سے بھی آگاہ بھی کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں