ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بارشوں کے باعث سندھ میں کل اور پرسوں اسکول و کالجز بند رہیں گے

کراچی: سندھ میں جاری بارشوں کے باعث 2 روز کے لیے اسکولز و کالجز میں تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ کی جانب جاری بیان کے مطابق  ‏محکمہ تعلیم حکومت سندھ کے زیر انتظام تمام  سرکاری و نجی اسکولز و کالجز کل بدھ اور اگلے روز جمعرات کو بند رہیں گے ۔

وزیر تعلیم  کے مطابق حالیہ تیز بارشوں کے باعث 2 دن 24 اور 25 اگست کو تمام اسکولز اور کالجز بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے ابتدائی دنوں میں بھی بارشوں کے باعث چھٹی کردی گئی تھی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں