ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 طوفانی بارش، نوابشاہ ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن کیلئے بند 

نواب شاہ میں طوفانی بارش کے باعث ایئرپورٹ کو فلائٹ آپریشن کیلئے بند کردیا گیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ پورے نواب شاہ ایئرپورٹ پر پانی کھڑا ہے، فی الحال ناقابل استعمال ہے۔

 نواب شاہ ایئرپورٹ کو ابتدائی طور پر 26 اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ متبادل کے طور پر استعمال کے لئے دستیاب ہے۔

سی اے اے کے ترجمان نے کہا کہ ایئرپورٹ پر بحالی کے کاموں کے لیے متعلقہ حکام  کو فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں