ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں میزائل گرنے کا واقعہ، بھارتی فضائیہ کے 3 افسران برطرف

نئی دہلی: بھارت نے کورٹ آف انکوائری کے بعد تکنیکی غلطی سے پاکستان میں میزائل فائر ہونے کے واقعے پر3 افسران کو برطرف کردیا۔

رواں سال 9 مارچ کو بھارت کی طرف سے پاکستان کی حدود میں میزائل فائرہوا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارت نے کورٹ آف انکوائری کے بعد تکنیکی غلطی سے پاکستان میں میزائل فائر ہونے کے واقعے پر3 افسران کو برطرف کردیا۔

رواں سال 9 مارچ کو بھارت کی طرف سے پاکستان کی حدود میں میزائل فائرہوا تھا۔پاکستان نے بھارت سے وضاحت طلب کی تھی اور مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا تاہم بھارت نے واقعے کو تکنیکی غلطی قرار دیا تھا اور واقعے کی اعلی سطح کی انکوائری کا حکم دیا تھا۔

اب بھارتی ائیرفورس نے کورٹ آف انکوائری کے بعد 3 افسران کو برطرف کردیا ہے جن میں ایک گروپ کیپٹن، ونگ کمانڈر اور اسکواڈرن لیڈر شامل ہیں۔انکوائری کے مطابق غفلت اور لاپرواہی برتنےکے الزام میں ان فوجی افسران کو برطرف کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں