ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کا انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ

اسلام آ باد : سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت قانونی ٹیم کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے حوالے سے عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے اپنے ایک پیغام می بتایا ہے کہ قانونی ٹیم کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اے ٹی سی میں عمران خان کی ضمانت کی درخواست دائر کی جائیگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان تمام معاملات کے لئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خود جائینگے اور اس جعلی مقدمے کے خلاف اقدامات کریں گے۔  اس مقدمے میں نہ کوئی دھماکہ ہوا اور نہ کوئی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا بلکہ پولیس نے پولیس کے حق میں دہشتگردی کی دفعات لگا کر پاکستان کے دہشگردی کے خلاف بیان پر پانی پھیر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں