ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسجد ابراہیمی کی بندش اسرائیل کی کھلی جارحیت ہے،حماس

غزہ : اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)نے کہا ہے کہ مسجد ابراہیمی کی بندش اسرائیل کی کھلی جارحیت ہے۔

اپنے ایک بیان میں حماس نے صہیونی ریاست کی طرف مسجد ابراہیمی کی بندش کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صہیونی ریاست کی ننگی جارحیت قرار دیا اورکہا کہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے الخلیل کی تاریخی مسجد ابراہیمی کی بندش سے تاریخی حقائق تبدیل نہیں ہو سکتے۔حماس نے مسجد ابراہیمی کی بندش کومقدس مقامات میں مذہبی رسومات پر عمل کرنے میں ہمارے لوگوں کی آزادی کی ایک واضح خلاف ورزی ہے۔

اسرائیل کی طرف سے یہ کارروائی تمام رسم و رواج ، عہد ناموں اور آسمانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔حماس نے اس بات پر زور دیا کہ مغربی کنارے اور القدس میں آبادکاری کی سازشوں کے تسلسل میں مسجد ابراہیمی کی بندش ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں