ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وی  وی ایس لکشمن ایشیا کپ کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ مقرر

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے سابق لیجنڈری بلے باز وی وی ایس لکشمن کو راہول ڈریوڈ کی جگہ ایشیا کپ کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے،

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم کے مستقل کوچ راہول ڈریوڈ کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، جس کے باعث وہ ایشیا کپ میں شرکت کیلئے جانے والی بھارتی ٹیم کے ساتھ روانہ نہیں ہوسکے،راہول ڈریوڈ کا کرونا ٹیسٹ گزشتہ روز مثبت آیا تھا، اور ان میں کرونا کی معمولی علامات پائی گئی ہیں،بھارتی کرکٹ بورڈ نے راہول ڈریوڈ کی جگہ وی وی ایس لکشمن کو ایشیا کپ کیلئے ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے، 47سالہ لکشمن بھارتی نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے)بنگلورو کے چیف ہیں اور انہوں نے حال ہی میں بھارتی ٹیم کے دورہ زمبابوے کے دوران بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض سرانجام دیے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں