ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہانگ کانگ نے ایشیا کپ 2022کے لیے کوالیفائی کر لیا

عمان: ہانگ کانگ نے ایشیا کپ 2022کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ نے کوالیفائر کے آخری میچ میں یو اے ای کو 8وکٹ سے شکست دے دی۔

 کوالیفائر کے تینوں میچز جیت کر ہانگ کانگ نے پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ایشیا کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ہانگ کانگ نے 148رنز کا ہدف ایک اوور قبل حاصل کیا، یاسم مرتضی 58، نزاکت 39، بابر 38بنا کر نمایاں رہے،یو اے ای کی ٹیم پہلے کھیل کر 147رنز پر آوٹ ہوئی۔

 کپتان رضوان 49اورز اور فرید 41رنز بنا سکے، احسان خان نے 4، آیوش شکلا نے 3وکٹیں حاصل کیں،ہانگ کانگ کی ٹیم اب ایشیا کپ کے گروپ اے میں پاکستان اور بھارت کے ساتھ شامل ہو گئی ہے، جب کہ گروپ بی میں بنگلادیش، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں ہیں۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 27اگست سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں