ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب: عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 2 عمانی شہری جاں بحق

ریاض: عمرے کے لیے مکہ جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں 2 عمانی شہری جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ریاض میں عمانی سفارتخانے کی جانب سے اپنے 2 شہریوں کی موت کی تصدیق کردی گئی ہےجب کہ ہلال احمر مکہ کے مطابق حادثہ بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔

حادثے میں 18 افراد زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں کو مزید علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کچھ افراد معمولی زخمی ہیں جبکہ کچھ افراد کو گہرے زخم آئے ہیں۔

عمانی سفارتخانے کا کہنا ہے بس میں سوار تمام افراد عمانی شہری تھے جب کہ جاں بحق ہونے والے شہریوں کی نعشوں کو عمان منتقل کرنے کے لیے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں