ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت پنجاب یونیورسٹی میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم

لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب کے زیر اہتمام یونیورسٹی میں 10 مقامات پر سیلاب متاثرین کی بحالی ومدد کے لیے کیمپس لگائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لگائے گئے کیمپس میں طلبہ و طالبات نے خصوصی تعاون کیا اور متاثرین کے لیے مالی امداد کی، اس کے ساتھ ساتھ کلاس ٹو کلاس کیمپین بھی چلائی گئی۔

ناظم جامعہ پنجاب بہادر خان نے کارکنان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور ہم سب کا فرض ہے کہ اس قدرتی آفت میں ہم سب یکجا ہو کر متاثرین کی مدد کریں۔ اس وقت ہزاروں لوگ اس قدرتی آفت کے رحم و کرم پر ہیں۔ جامعہ پنجاب کے طلبہ و طالبات اپنی بساط کے مطابق اس حوالے سے اپنا خصوصی کردار ادا کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں