ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی صدر کی بیٹی کی ڈائری چرانے کے الزام میں 2 افراد کو سزا 

واشنگٹن: امریکی عدالت نے صدر جو بائیڈن کی بیٹی کی ڈائری چرانے کے الزام میں دو افراد کو سزا سنادی۔

تفصیلا ت کے مطابق دونوں ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے 2020میں ڈیموکریٹس کے امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی بیٹی ایشلی بائیڈن کی ڈائری اور دوسری ذاتی اشیا فلوریڈا سے چرانے کے بعد ریاستی حدود سے باہر لے جاکر فروخت کی تھیں۔

نیویارک کی وفاقی عدالت میں ملزمان ایمی ہیرس اور رابرٹ کرلینڈر پر 2020میں ایشلی بائیڈن کی ڈائری اور دوسری ذاتی اشیا چرانے اور ریاستی حدود سے باہر لے جاکر فروخت کرنے کا الزام ثابت ہونے پر عدالت نے دونوں ملزمان کو سزا سنائی،خیال رہے کہ ملزمان نے ایشلی بائیڈن کی ڈائری اور دیگر ذاتی اشیا 40ہزار ڈالرز کے عیوض پراجیکٹ ویریٹاس کو فروخت کی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں