ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایک سیاسی جماعت سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے، وزیر اعظم

سجاول: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت ایسی سیاست کررہی ہے جس سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے، اس سے بڑی ملک کے ساتھ کوئی سازش نہیں ہوسکتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سجاول میں سیلاب سے متاثر علاقوں کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وفاقی حکومت پورے ملک کے سیلاب زدگان کے لئے 38 ارب روپے فراہم کرے گی ۔ ہر خاندان کو 25 ہزار روپے دئیے جائیں گے۔ امدادی کام تیزی سے جاری ہے اور کوشش ہے کہ متاثرین کی بروقت مدد کریں۔

شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سندھ کو 15 ارب روپے کی گرانٹ دی ہے۔ سندھ میں چاروں طرف پانی پھیلا ہوا ہے کوئی جگہ خشک نہیں،باقی صوبوں کو بھی یہ امداد دی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ شمالی علاقوں میں بھی سیلاب اوربارشوں سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے، ہمیں نوشہرہ کے حوالے سے الرٹ رہنا ہوگا، سوات اور کالام میں سیلابی ریلے سے ہوٹل، گھر، عمارتیں اور مکانات تباہ ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین سیلاب کے لئے ہیلی کاپٹرز اور کشتیوں کے ذریعے امداد فراہم کررہے ہیں۔ ہمیں ہمت سے کام لینا ہوگا اور مل کر موجودہ صورتحال سے نمٹنا ہوگا، این ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر بحالی کا کام کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں