ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ حکومت نے سرکاری،نجی جامعات میں فلڈ رلیف کیمپس قائم کرنے کی ہدایت کردی

کراچی : وزیر جامعات اسماعیل راہو نے اعلان کیا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے کی سرکاری،نجی جامعات میں فلڈ رلیف کیمپس قائم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر جامعات اسماعیل راہو نے کراچی سمیت سندھ بہر کی 27 سرکاری،نجی جامعات کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔سرکاری و نجی جامعات کو متاثرین کیلیے فلڈ ریلیف مہم شروع کی جائے، اسماعیل راہو کی تمام جامعات کے وی سیز کو ہدایت کر دی ہے ۔

 اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے جامعات فیکلٹی اور طلبہ فنڈز، کپڑے، خوراک اور دیگر سامان اکٹھا کریں، فنڈز،کپڑے، خوراک اور دیگر سامان اکٹھا کرکے متاثرین میں تقسیم کیا جائے، وزیر جامعات کی وائس چانسلرز کو ہدایت کی ہے ۔

وزیر جامعات نے کہا ہے کہ طلبہ اور جامعات کے فیکلٹی ممبرز رضاکارانہ جذبے کے تحت اپنی خدمات انجام دے سکتے ہیں، اس مشکل حالات میں متاثرہ بہن، بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہمارا قومی فریضہ ہے۔

صوبائی وزیر جامعات میں ممکن ہو تو میڈیکل کیمپس بھی قائم کی جائیں، اسماعیل راہوکی سیکریٹری جامعات محمد مرید راھموں کو تمام وی سیزسے رابطے میں رہنے کی ہدایت۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں