ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوشہرہ میں ایمرجنسی نافذ، بڑے پیمانے پر نقل مکانی، اسپتال الرٹ

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں سیلابی پانی سے 9 یونین کونسلز شدید متاثر ہوئی ہیں، جسکے بعد  نوشہرہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق لوگ اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں سیلاب کی شدت میں کمی کے لیے صوبائی حکومت اور انتظامیہ نے واپڈا سے رابطہ کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کا کہنا تھا کہ واپڈا حکام نے تربیلا اور وارسک ڈیموں سے پانی کے اخراج میں کمی کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ اخراج میں کمی سے دریائے کابل میں سیلابی ریلے کی شدت میں کمی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے پیش نظر سرکاری اسپتالوں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ چارسدہ اور نوشہرہ کے سیلاب متاثرین کے لیے کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔چارسدہ میں منڈا ہیڈ ورکس کا آدھا حصہ سیلابی ریلے میں تباہ ہوچکا ہے۔2 عدد ڈسچارج کنٹرول سیکشن پانی میں بہہ گئے۔

،ڈپٹی کمشنر  نے کہا کہ ضلع بھر میں 100 سے زائد ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں، ریلیف کیمپس میں کھانے پینے اور رہائش کا مناسب بندوبست ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں