ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیٹو کا عسکری سربراہی اجلاس ایسٹونیا میں منعقد ہوگا

نیٹو ممالک کے  مسلح افواج کے سربراہوں کا اجلاس  16 تا 18 ستمبر کے درمیان ایسٹونیا کے دارالحکومت تالین میں منعقد ہوگا۔

 نیٹو کے مطابق، نیٹو کی عسکری کمیٹی کے اجلاس کے  دوران فوجی سربراہوں کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ  رہے گا جبکہ  گزشتہ نیٹو کے سربراہی اجلاس کے دوران لیے گئے بعض دفاعی فیصلوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

نیٹو کی عسکری کمان کے صدر ایڈمیرل راب بائیر کی زیر صدارت اجلاس میں نیٹو کے  عراقی مشن اور نیٹو کی کوسوو فورس کی سرگرمیوں پر بھی بات ہوگی ۔

 واضح رہے کہ  اس اجلاس میں  سویڈن اور فن لینڈ کی افواج کے سربراہ پہلی بار شریک ہونگے۔

نیٹو کی عسکری کمیٹی کا اجلاس سال میں دو بار برسلز ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوتا ہے جو کہ پہلی بار کسی رکن ملک کی میزبانی میں ہوگا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں